: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،3مئی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کال ڈراپ ہونے کی صورت میں یکم جنوری 2016 کے بعد سے صارفین کو ایک روپیہ معاوضہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی عرضی پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس کرین جوزف
اور جسٹس روهنٹن ایف نریمن کی بنچ نے مرکزی حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں کی دلیلیں سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ہندوستانی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے اس حکم کو برقرار رکھا تھا جس میں اس نے ٹیلی کام کمپنیوں کو فون کال ڈراپ ہونے کی صورت میں صارفین کو یکم جنوری 2016 کے بعد سے ایک روپے کا معاوضہ دینے کو کہا تھا۔